سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے چوہدری اشفاق گجر،چوہدری مشتاق اور رانا ندیم مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 28 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریب سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوئی اس موقع پر چوہدری اشفاق گجر،صفت اللہ شاہ،رانا ندیم،مشتاق مسیح،راجہ رقیب،عدیل،جمیل،حکیم اکرم،ولسن کرامت اور دیگر کلریکل سٹاف نے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدوریونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،چمن سرکار گروپ کے کرم سرکار کی قیادت میں ملازمین کی کثیر تعداد نے امان اللہ گروپ کو چھوڑکر سی ڈی اے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے میں ریفرنڈم ہو کر رہے گا اور ہمارے مخالفین جوریفرنڈم سے فرارحاصل کرنا چاہتے ہیں اور ریفرنڈم کے نام سے خوفزدہ ہیں دراصل وہ اپنی شکست کو ذہنی طورپر قبول کر چکے ہیں،ماضی میں لیبر یونین اور ایمپلائز یونین نے مل کر ملازمین کو سبز باغ دکھائے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے جھوٹے وعدے کیے یہی وجہ ہے کہ یہ شکست خوردہ عناصر آج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اورانکی نا اہلی ثابت ہونے پر ان کی تنظیموں کو انکے مرکزی عہدیداران اور کارکن روزانہ کی بنیاد پر چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، سی ڈی اے مزدور یونین نے محنت کشوں کے ووٹ سے سی بی اے بننے کے بعد نہ صرف ملازمین کو تاریخی مراعات دلوائیں بلکہ انکے درینہ مطالبات اور مسائل کو بھی انتظامیہ سے مذاکرات کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کروایا،ٹریڈ یونین کے وقار کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ آج سی ڈی اے مزدور یونین کی پہنچان بین الاقوامی سطح پر جانی جاتی ہے اور سی ڈی اے ملازمین کی خدمات کے صلے میں ہی پاکستان ورکرز فیڈریشن کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل بننے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن افسوس گزشتہ تین سالوں میں کچھ نا اہل لوگوں نے ٹریڈ یونین کے وقار کو اس قدر گراکر رکھ دیا کہ محنت کشوں کا ٹریڈ یونین کی سیاست سے اعتبار ہی ختم ہو گیا اور سی ڈی اے کا محنت کش یونین ازم کے نام سے بیزارہو گیا،الزامات اور کردار کشی کی سیاست نے ملازمین کی نظروں میں ٹریڈ یونین کے وقار کو بے حد مجروع کیا لیکن ہم اپنے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ آپکے ٹریڈ یونین پر دوبارہ اعتماد کو بحال کریں گے۔