سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے اجلاس طلب کر لیا۔

 
0
752

مرکزی الیکشن آفس ستارہ مارکیٹ میں مرکزی عہدیداران،رابطہ کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے۔
اسلام آباد 11 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے مرکزی الیکشن آفس ستارہ مارکیٹ میں آج بروز پیر صبح دس بجے اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں مزدور یونین کے تمام مرکزی عہدیداران،باڈی ممبران،اراکین رابطہ کمیٹی و مشاورتی کونسل شرکت کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی قائد چوہدری محمد یٰسین نے اجلاس میں شریک ہونے والے تمام عہدیداران اور ملازمین کو کورونا ایس اوپیزکے تحت اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے عہدیداران کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔