وزیراعظم کے ساتھ جو ہوا‘کسی اور وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہوا:مریم اورنگزیب

 
0
389

اسلام آباد،06 اپریل (ٹی این ایس)وزیر اطلاعات ونشریات مریم نواز نے کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہوتا آیا ہے وہ کسی اور وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہوا۔حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کے پیچھے وہ تمام لوگ ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔یہ آوازیں پاکستان کے طول وعرض سے اٹھ رہی ہیں۔آنے والے وقت میں پاکستان میں جمہور یت کی طاقت ہوگی۔پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی ہوگی۔زرداری صاحب جس جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں۔بلاول کو چاہیے کہ وہ والد کو پیپلز پارٹی میں آنے کی دعوت دیں۔پورے پاکستان کے عوام ملک میں بروقت انتخابات چاہتے ہیں۔ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گیسینیٹ کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں ہوئی تھیں۔انتخابات کا بروقت انعقاد ہی جمہوریت کی فتح ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین اجازت نہیں دیتا۔چیف جسٹس کو چاہیئے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کو بھی یقینی بنائیں۔ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مساوی مواقع ملنا چاہیے۔الیکشن کمیشن بھی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔