وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات اور10بلین سونامی ٹری وکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے مختلف مقامات پر مییاواکی جنگلات لگانے کاکام تیزی سے جاری

 
0
212

اسلام آباد 11 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات اور10بلین سونامی ٹری وکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے مختلف مقامات پر مییاواکی جنگلات لگانے کاکام تیزی سے جاری ہے۔مزکورہ مہم کے تحت اب تک وفاقی دارالحکومت کے 18 مختلف مقامات پرکامیابی کے ساتھ مییاواکی جنگلات لگائے جاچکے ہیں۔جبکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں کل 23 مقامات پر مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ شہر کی ہریالی وخوبصورتی میں اضافے کے ساتھ اس کی فضا کو خوشگوار اور صحت مند بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ چند ماہ سے شہر کے مختلف مقامات ،اہم مرکزی شاہراہوں،سڑکوں،ایونیوز، پلوں،رائونڈ ابائوٹ،گرین بیلٹس، پارکوں سمیت دیگر مقامات پرجہاں پھول اور پھلدار پودوں کی شجرکاری کررہی ہے وہی پر مییاواکی کے جنگلات بھی لگائے جارہے ہیں۔ادارہ ہذا کی جانب سے شہر کے مختلف ابھی تک 18مییاواکی جنگلات لگائے جاچکے ہیں ،جن میں شکرپڑیاں،بلیوایریا، ایف سکس،ایف سیون،ایف ایٹ،ایف ٹین،ڈی بارہ ،جی سکس،جی سیو اور فاطمہ جناح پارک سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ادارہ ہذاکی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر23مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔اگلے مرحلہ پرجی ٹین،آئی نائن سمیت دیگرسیکٹرز میں بھی مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔ادارہ ہذا کی جانب سے مییاواکی جنگلات کی مناسب دیکھ بھال کا بھی انتظام کیا جارہا ہے،تاکہ جنگلات کی مناسب نگہداشت کی جائے سکے۔مییاواکی جنگلات دیگر دیگرجنگلات کی نسبت انتہائی تیزی کے ساتھ 10 گنازیادہ تیزی سے نشونما پاتے ہیں،کیونکہ مییاواکی جنگلات میں درخت ایک خاص ترتیب کے ساتھ انتہائی قریب لگائے جاتے ہیں، جو ماحولیاتی آلودگی کوختم کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہونگے۔