انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں حیرت انگیز کمی

 
0
172

اسلام آباد 31 مارچ 2021 (ٹی این ایس): انٹربینک میں ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر انٹر بینک میں اب تک ڈالر کی قدر 83 پیسے کم ہوئی ہے جس سے ڈالر 153.20 روپے پر آگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح پرہے اور 20 اگست کو بلندترین سطح 168.43روپے کے بعد اب تک ڈالر کی قدر 15.23 روپے کم ہوئی ہے۔

گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اوسطاً 55 پیسے سستا ہو کر 154.04 روپے پر بند ہوا تھا۔