مرغی کی فی کلو قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

 
0
249

اسلام آباد 27 مارچ 2021 (ٹی این ایس): مرغی کے گوشت کی قیمت نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا۔ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 55 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا۔

شہریوں نے شکایت کی کہ اب مرغی کا گوشت ایک بار پھر ہماری پہنچ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ دکانداروں نے کہا کہ مرغی ہمیں مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت اب گاہکوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے جو لوگ پہلے دو کلو گوشت خریدتے تھے وہ اب ایک کلو لے کر جا رہے ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے دکان کا کرایہ اور دکان میں موجود ملازموں کی تنخواہیں بھی بمشکل ادا کر پاتے ہیں۔

گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 335 روپے کلو تھی اور ایک روز میں ہی 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا۔