وزیرخزانہ محمدحماداظہرسے زرعی ترقیاتی بینک کے چئیرمین ندیم لودھی اورصدرمحمدشہبازجمیل کی ملاقات

 
0
690

اسلام آباد 09 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرخزانہ،محصولات وصنعت وپیداوارمحمد حماد اظہرسے جمعہ کویہاں زرعی ترقیاتی بینک لیمیٹڈ بورڈکے چئیرمین ندیم لودھی اوربینک کے صدرمحمد شہبازجمیل نے ملاقات کی۔ زرعی ترقیاتی بینک لیمیٹڈ بورڈکے چئیرمین ندیم لودھی نے وفاقی وزیرکوبینک کے طریقہ کار اورآپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ زیڈٹی بی ایل زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے پاکستان کا سب سے بڑابینک ہے۔ قومی زرعی پیداوارمیں اضافہ اورنچلی سطح پرکسانوں کوبااختیاربنانے کیلئے بینک چھوٹے کاشت کاروں کوقرضے فراہم کرتاہے۔ انہوں نے وزیرخزانہ کوبینک کے نئے بورڈکی تشکیل سے بھی آگاہ کیااوریقین دلایا کہ ملک مین زراعت اورزرعی پیداوارمیں اضافہ کیلئے بینک کی استعدادکارمیں مزیدبہتری لائی جائیگی۔

وزیرخزانہ نے ملک میں زراعت اورزرعی پیداوارکے فروغ کیلئے بینک کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ نئی انتظامیہ بینک کے خصوصی آپریشنز میں بہتری لانے اوراسے فروغ دینے میں اپنا کرداراحسن طریقے سے اداکرے گی۔انہوں نے بورڈ کے نئے چیرمین اوربینک کے صدرکوبینک کے امورکارسہل اندازمیں چلانے کیلئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔