وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہر بھر کے سٹ آؤٹس(باہربیٹھنے کی جگائوں) کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیا

 
0
261

اسلام آباد 17 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہر بھر کے سٹ آؤٹس(باہربیٹھنے کی جگائوں) کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیاہے،جبکہ چندروز میں نئے بنائے جانے والےسٹ آؤٹس بھی مکمل کرلئے جائیں گے۔دوسری جانب شہر یوں کوبہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بس اسٹاپوں کی مرمت وبحالی اور نئے بس سٹاپس کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ شہر بھرمیں خوبصورتی اور شہریوں کوتفریحی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس حوالے سے عرصہ دراز سے نظر انداز سٹ آؤٹس(بیٹھنے کی جگاہوں)اور ریلنگز کی ازسرنو مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیا ہے،جبکہ نئے تعمیر کیے جانے والے سٹ آؤٹ بھی آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے۔پہلے مرحلہ پر سی ڈی اے کےشعبہ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینینس کی جانب سے سیکٹر ایف سکس سکول روڈ پر موجود سٹ آؤٹ اورایف سکس مرکز میں آغاخان روڈ پر نیا بنایا جانے والےسٹ آؤٹ بھی آئندہ ہفتے مکمل کر لیے جائیں گے،۔پربت روڈ ایف سیون مرکز میں لکڑی کے ٹیکسچر والی ریلنگ پر مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیاہے،جبکہ ایف سکس میں جسٹس عبدالرشید روڈ اور ایف ٹین مرکز میں سنبل روڈ پربھی لکڑی کے ٹیکسچر والی گارڈ ریلنگ پر مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا ہےایف ٹین مرکز کی سٹ آؤٹس اور گارڈ ریلنگ پر مرمت وبحالی کے کام مکمل کر لیا ہےایف سکس ناظم الدین روڈ،ایف ایٹ،مارگلہ روڈ لپر ریلنگز اورسیٹ آؤٹس کی مرمت کی گئی ہے ایف ٹین سمبل روڈ پر دو بس سٹاپ کی تعمیر کا کام جاری ہے ایف ٹین سروس روڈ ایسٹ پر بس سٹاپ تعمیر کر دیا گیا ہے جبکہ شہید ملت،میلوڈی مارکیٹ اور آبپارہ مارکیٹ میں بس سٹاپ کی تعمیر کا کام جاری ہے