وزارت داخلہ کی آٹومیٹک اسلحے کو نان آٹومیٹک میں تبدیل یا واپس کرنے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت

 
0
356

اسلام آباد ،دسمبر27(ٹی این ایس):وزارت داخلہ نے آٹومیٹک اسلحے کو نان آٹومیٹک میں تبدیل یا واپس کرنے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت د یتے ہوئے کہا ہے کہ مہلت سے استفادہ نہ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ تصور کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔آٹومیٹک اسلحے کو نان آٹومیٹک میں تبدیل کرنے یا واپس کرنے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت دی ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق مہلت سے استفادہ نہ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ تصور کئے جائیں گے جبکہ خود کار اسلحہ واپس کرنے والے کو فی بندوق50ہزار روپے دیے جائیں گے۔خود کار پستول کی واپسی پر20ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اسلحہ ڈپٹی کمشنر،ڈی سی او اور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر میں واپس کرایا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 31جنوری 2018 تک مہلت سے استفادہ نہ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ تصور کیے جائیں گے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اور حکومتی ادارے اس سے مستثنی ہیں۔