وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات، ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ

 
0
20845

اسلام آباد 21 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر فواد چوہدری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم ارکان بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے بارے میں بریف کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے۔