تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک گینگ گرفتار

 
0
71

تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم کے 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔کارروائی اے ایس آئی فواد خالد معہ ٹیم نے کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اورانعامات کا اعلان کیا۔