وزیر اعظم عمران خان کا کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے اعلان کے بعد وفاقی ضلعی انتظامیہ متحرک اسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسی نے پاک آرمی اور اسلام آباد پولیس کے ہمراہ زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

 
0
342

اسلام آباد 23 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کا کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے اعلان کے بعد وفاقی ضلعی انتظامیہ متحرک اسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسی نے پاک آرمی اور اسلام آباد پولیس کے ہمراہ زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اے سی سٹی نے وزٹ کے دوران کرونا وائرس ضابطہ اخلاق کی خلاف پر مختلف مراکز سیل کر دیئے کرونا وائرس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے وباء کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی قوانین کی خلاف ورزی پر چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا عوام کی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر شہری کو ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی۔اے سی سٹی رانا موسی کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سیل کر دیئے جائیں گے۔اسٹنٹ کمشنر
تاجر کاروباری مراکز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ماسک کے حوالے سے عائد پابندی پر بھی مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور پولیس بھی فیلڈ میں موجود رہے گی کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے خلاف ورزی پر گرفتاری و جرمانے عائد کریں گے۔ عوام سے درخواست ہے اپنی اور دوسروں کی زندگی کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔اے سی سٹی رانا موسی