چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 
0
297

اسلام آباد 24 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کرنور خان ایئربیس پہنچ گیا، خصوصی طیارہ ارومچی سے سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔