وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری

 
0
13875

اسلام آباد 26 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ائی جے پی روڈ منڈی موڑ پر 22 غیر قانونی ٹھئے ختم کروا دیئے گئے،تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم زوروشور سے جاری ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے ائی جے پی روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 22ٹھیئے ختم کروا دیئے گئے اور قیمتی سرکاری اداضی و سڑک واگذار کروا لی گئی ہے ۔جبکہ کچہ سٹاپ پر تین ریت بجری کے ٹھیئے بھی مسمار کر دئیے گئے ہیں، گرین بیلٹ میں موجود سی ڈی اے کی ناکارہ مشینری تین ٹرکوں پر لوڈ کر کے سی ڈی اے سٹور میں جنع کروا دیا گیا ہے۔دوسری طرف شعبہ انفورسمنٹ نے موضع نڑیل بری امام میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے وویل ڈوزر کی مدد سے8کمرے،16چاردیواریاں،3 بیت الخلاء، 3کچن اور 2نئی ڈی پی سی کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔ڈھوک ٹاہلی بری امام میں دوران آپریشن غیر قانونی تعمیر کئے گئے 3کمرے،3چاردیواریاں،بیت الخلاء، کچن مسمار کئے گئے۔سابقہ آپریشن کے تسلسل میں رمشا کالونی میں غیر تعمیر شدہ 2نئے تعمیر شدہ گھر،4چاردیواریاں،3کمرے،ایک کچن،1بیت الخلاء،2چاردیواریاں مسمار کرکے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے،سی ڈی اے انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔