چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر فیصل مسجد کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے

 
0
392

اسلام آباد 26 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر فیصل مسجد کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے، عرصہ دراز سے خراب سکائی لائٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، چیئرمین نے عید سے قبل تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ، تفصیلات کے مطابق چیئرمیں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیصل مسجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ٹینڈرز جاری کر دییے گئے ہیں اگلے ہفتے میں کام شروع کر دیا جائے گا،فیصل مسجد میں نصب 35 سکائی لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں، بارش کے دنوں میں خراب لائٹس سے پاںی ٹپکتا ہے، اس لئے لائتس کو تبدیل کیا جائے گا جبک مسجد میں رنگ و روغن کا کام بھی کیا جائے گا، سی ڈی اے کے شعبہ مینٹیننس نے اس حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، چیرمین سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی میں تزین و آرائش کا کام عیدالفطر سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، فیصل مسجد کی تزئین و آرائش سے جہاں ممسجد کی خوبصورتی میں بہتری ائے گی وہیں سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہو گا،