رمضان المبارک کا مہینہ بہت ہی با برکت مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالی انسان کا امتحان لیتا ہے کہ میرا بندہ کس حد تک صبر کرتا ہے

 
0
670

اسلام آباد 30 اپریل 2021 (ٹی این ایس): رمضان المبارک کا مہینہ بہت ہی با برکت مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالی انسان کا امتحان لیتا ہے کے میرا بندہ کس حد تک صبر کرتا ہے تو جو اللہ کے نیک بندے ہیں وہ دل سے عبادت کرتے ہیں اور نیکی کو اپناتے ہیں اور اس کے برعکس جو برے لوگ ہیں وہ ناجائیز منافع خوری کرتے ہیں اور زخیرہ کر کے حرام مال کماتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے پاکستان میں ان مافیاز پر ہاتھ ڈالنے والا کوئی نہی اور وہ دیدہ دلیری سے منافع خوری کرتے ہیں جس سے زیادہ سفید پوش انسان متاثر ہوتا ہے اور سفید پوش انسان کے اندر ہزاروں غم چھپے ہوتے ہیں ان کے غموں کو سمیٹنا صاحب ثروت لوگوں کا کام ہے کے اس با برکت مہینے کے آخری عشرے میں ان کی سفید پوشی کو بچانے کے لیے ان کی دل کھول کر ہیلپ کریں تا کے وہ بھی عید کے موقع پر اپنے بچوں کی خوشیاں دوبالا کر سکیں اسی طرح موجودہ بحران میں میڈیا کے بھی سفید پوش ورکر ہیں وہ سال پورا آپ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور آپ محکموں کے کوریج دعوت نامے پر اپنی تمام مصروفیت چھوڑ کر آپ کی کوریج کرتے ہیں اور اس خبر کا آپکو فیڈ بیک بھی دیتے ہیں تو آپ محکموں کا فرض بنتا ہے کے آپ محکمے بھی اس کی حوصلہ افزائی کریں بحثیت مسلمان بھی ہمارا فرض بنتا ہے کے ایک مسلمان بھائی اپنے دوسرے مسلمان بھائی کا خیال کرے اگر آپ لوگ کسی بھی ملازم کو ڈبل رقم ادا کر دیں گے تو اس کا ثواب اللہ جی آپکو دیں گے ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا اپنے لیے تو ہر کوئی اپنے لیے کرتا ہے آپ کا بچہ جو مانگے گا تو آپ اس کو لے کر دیں گے عین اسی طرح غریب اور سفید پوش کا بچہ ہے تو قارین وہ بھی آپ کے بچوں کی طرح دل رکھتا ہے تو ہمیں چاہیے کے ہم ان کی دل کھول کر مدد کریں میرا پیغام فکر ہے صاحب ثروت لوگوں سے کے اگر آپ آج ان لوگوں کی مدد نہی کریں گے تو قیامت والے دن یہی دولت آپ کے جسم پر داغی جائے گی تو کیوں نہ یہ اللہ کی امانت آپ غریب اور سفید پوش لوگوں پر خرچ کر دیں جو آپکو دعا بھی دیں گے اور اللہ بھی خوش ہو گا