ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے

 
0
377

اسلام آباد 02 مئی 2021 (ٹی این ایس): چند روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے۔

حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن تھے۔