تحصیل ہری پور کے علاقے خان پور میں علی شاہ اور ابدار شاہ کی جانب سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے اراکین کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام

 
0
228

اسلام آباد 11 مئی 2021 (ٹی این ایس): تحصیل ہری پور کے علاقے خان پور میں علی شاہ اور ابدار شاہ کی جانب سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے اراکین کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے عہدیداران، میں نیوز مارٹ کرائم رپورٹر رانا خرم شہزاد چیف رپورٹر روزنامہ اساس گل قیصر خان قاسم منیر میٹرو واچ بیوروچیف میٹرو واچ سنگجانی قاسم جمشید میڈیا ہاؤس کی انتظامیہ پنجاب نیوز کے بیورو چیف عمیر احمد نیوز مارٹ کے جوائنٹ ایڈیٹر ملک فرخ عباس عثمان انوارالحق مغل اور لوکل کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں نے بھی شرکت کی۔لوکل کمیونٹی کئی اہم شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا ڈیرہ علی شاہ اور ڈیرہ ابدار میں دی گی پر تکلف افطار ڈنر پارٹی راولپنڈی میڈیا ہاؤس کی خصوصی شرکت علی شاہ اور ابدار شاہ نے تمام مہمانوں کو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہا اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کا آغاز رب جلیل کے پاک اور بابرکت کلام سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا علی شاہ اور ابدار شاہ نے افطار ڈنر کے موقع پر کہا کہ صحافی برادری دنیا بھر میں پاکستان کی فلاحی سرگرمیوں کی آئینہ دار ہیں۔ ہم انکے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور آئندہ بھی ان سے اسی تعاون کا یقین رکھتے ہیں۔میڈیا ہاؤس راولپنڈی پنجاب نیوز کے بیورو چیف عمیر احمدنے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی پاکستان کی تمام سرگرمیوں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حضرات کو مکمل آگاہی دی جائے گی۔علی شاہ اور ابدار شاہ نے صحافیوں کو میڈیا میٹنگ میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔