عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، اور ان پر غیر متزلزل اعتماد رکھتی ہے؛ پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر عجائب خان

 
0
259

اسلام آباد 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ تحریک انصاف کے حلقہ این اے 54 پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر عجائب خان نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر غیر متزلزل اعتماد رکھتی ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے خود پر لگے کرپشن کے الزامات کا جواب دیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سال 2021 عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا، حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے، موجودہ حکومت معاشی ترقی کی خاطر جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس کے ثمرات میسر آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی قوم کی خدمت کرتی رہے گی,عام آدمی کے مسائل کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوں گی اور مہنگائی کے ہاتھوں پسے غریب عوام کو ریلیف ملے گا، تحریک انصاف پوری ذمہ داری سے عوام کی خدمت کریں گے۔