وفاقی ضلعی انتظامیہ کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے کوشاں رات گئے ترنول میں متعدد دوکانیں سیل کر دی گئی

 
0
159

اسلام آباد 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے کوشاں رات گئے ترنول میں متعدد دوکانیں سیل کر دی گئی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تمام جم تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے
اسلام آباد(ٹی این ایس)وفاقی ضلعی انتظامیہ عید الفطر کے بعد کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک بات پھر متحرک ہو گئی ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے احکامات پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ترنول اور ملحقہ علاقوں میں کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے این سی او سی کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر پابندی نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں مجسٹریٹ صدر زون نے ترنول میں شاہین شینواری،سیو مارٹ اور ڈالر سٹی کو سیل کر دیا جبکہ 45 دوکانداروں کو معمولی خلاف ورزیوں پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوڈ 19 پر مکمل قابو پانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو شہر بھر میں متحرک ہیں شہری اور دیہی علاقوں میں این سی او سی کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیلئے بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے شہر بھر کے جم تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام مجسٹریٹس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں