آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پر وفاقی پولیس نے ایک اور سنگ میل حاصل کر کیا کرایا دار آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے

 
0
211

آئی جی قاضی جمیل رحمن نے پولیس اصلاحات کے تحت گزشتہ چار ماہ میں آن لائن اپوائنمنٹ،ایف آئی آر الرٹ سسٹم،آن لائن ٹریفک آپ ڈیٹ اور ای چوکی کا نظام بھی متعارف کروایا
اسلام آباد 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل رحمن کی ہدایات پر وفاقی پولیس میں اصلاحات اور جدت کا سفر جاری ہے وفاقی پولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت یقینی بنانے کے لیے کرایا داری ڈیٹا فارم آن لائن کر دیا اسلام آباد کے شہری کرایا دار،مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر اب گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے وفاقی پولیس میں بہترین ورکنگ ریلیشن کے باعث گزشتہ چار ماہ میں عوام الناس کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم،ای چوکی،ایف آئی آر ایس ایم ایس الرٹ سسٹم اور ٹریفک کی صورتحال آن لائن جاننے کیلئے بھی خصوصی نظام ترتیب دیا گیا ہے وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ناکہ جات بھی ختم کر دیئے گیئے ہیں آئی جی کے احکامات پر ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر نے وفاقی پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے ایس ایس پی آپریشن سید مصطفی تنویر نے پولیس اسٹیشن آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں وفاقی پولیس سے کرپشن سے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے کرہشن میں ملوث ہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی سمیت ملازمتوں سے برطرفی کا عمل بھی جاری ہے