پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں ریکارڈ کمی، محکمہ صحت کا بیان جاری

 
0
109

اسلام آباد 22 مئی 2021 (ٹی این ایس): پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 4.56 ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں بھی کیسز کی شرح کم ہوکر 4.23 تک آگئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23152 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1057 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ لاہور میں کورونا کے 11222 ٹیسٹ میں سے 475 مثبت آئے۔

محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں 24گھنٹوں میں کورونا سے 35 افراد اور لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 افراد انتقال کرگئے جب کہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کے372 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔