ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں, فرخ حبیب

 
0
302

اسلام آباد 22 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا دور سرخی پاؤڈر کا تھا جبکہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا، کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت اوپر گئی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے حجم میں 33 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا، تمام معاشی اہداف پورے کریں گے، 10ماہ سےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیاہے، جتنےحکومت کے اخراجات ہیں ،اتنی آمدن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا دور سرخی پاؤڈر کا تھا، ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں۔