سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز کے 2مقامات سید پور اورپیر سوہاوہ پرلگی آگ پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا،،سی ڈی اے انتظامیہ

 
0
339

اسلام آباد 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): آگ سید پور،تلہاڑویلج اورپیر سوہاوہ کے مقام پر لگی، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد خودتمام آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، سی ڈی اے ملازمین کی انتھک کوششوں سے آگ کوکنٹرول کرلیا گیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی، پیرسوہاوا کے مقام پر25 ایکٹر رقبہ پر آگ لگی، سید پور کے مقام پر12ایکٹر رقبہ پر آگ لگی،، تلہاڑ ویلیج پر15ایکڑ رقبہ پر آگ لگی، آگ سے صرف جہاڑیوں اور خود رو گھاس کونقصان پہنچا۔ آپریشن میں سی ڈی اے کے 200 فائرفائٹرز،6بائوزرز اور مختلف گاڑیوں نے حصہ لیا۔