وزیر اعظم عمران خان کا اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلئیر فیسیلٹی کا دورہ

 
0
116

اسلام آباد 30 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلئیر فیسیلٹی کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کو پاکستان اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیاجبکہ وزیراعظم نے پاکستان اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک سائنسدانوں اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جوہری صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور قومی دفاع کی مضبوطی اور تحفظ کیلئے خدمات کو سراہا۔