وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بینک سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

 
0
114

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی، ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم
لاہور 04 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بینک سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب بس کی ٹکر سے خاتون اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔