کورونا وائرس، ملک بھرمیں ایک ہزار907 نئے کیسز رپورٹ

 
0
90

اسلام آباد 21 جون 2021 (ٹی این ایس): عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 30اموات اور ایک ہزار907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار972 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار327، خیبرپختونخوا 4 ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار344، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 973، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 970، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار659، بلوچستان 26 ہزار585، آزاد کشمیر 19 ہزار 934 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔