چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد نے بدھ کے روز فاطمہ جناح پارک ایف نائن کا دورہ کیا اور رہائشیوں کی سہولت کے لئے پارک میں بہترین انتظامات کی ہدایت کی

 
0
140

اسلام آباد 23 جون 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد نے بدھ کے روز فاطمہ جناح پارک ایف نائن کا دورہ کیا اور رہائشیوں کی سہولت کے لئے پارک میں بہترین انتظامات کی ہدایت کی

چئیرمن سی ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں مزید تفریحی سہولیات فراہم کرکے اور جلد سے جلد باقی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے ایک جدید ترین تفریح پارک شہریوں کو میسر کیا جائے

مزید براں انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک جو 750 ایکٹر رقبے پر مشتمل ہے اسکو شہر کا جدید ترین پارک بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مون سون کے موسم سے قبل پارک کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی اور اپ گریڈیشن کریں اور واکنگ ٹریکس سے تمام جنگلی جھاڑیاں اور گھاس پھوس کی صفائی کو جلد از جلد مکمل کریں، کام میں عدم دلچسپی کی بنیاد پر ڈی جی ماحولیات اور پارک منیجر سے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں پارک کے ترقیاتی کاموں کسی قسم کی نااہلی یا کوتاہی ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ پارک میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں اور خاص طور پر جاگنگ اور واکنگ ٹریک کے ساتھ ساتھ

چئیرمن سی ڈی اے نے پارک میں سایہ دار درخت، پھول اور روشنی کے لئے مزید کھمبے لگانے کے بھی احکامات جاری کئے

انہوں نے پارک کی عمومی شکل کو بہتر بنانے کے لئے موجودہ درختوں کی تراش خراش اور جنگلی جھاڑیوں کو ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے پارک کے گرین ریسٹورنٹ کو فعال بنانے کی بھی ہدایت کی اور جلد ہی ٹینڈر جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے، انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے اپنے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے