کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کری روڈ پر سرکاری اراضی غیر تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، غیر تعمیرات مسمار کرکے سرکاری زمین واگزار کرالی

 
0
1217

اسلام آباد 23 جون 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کری روڈ پر سرکاری اراضی غیر تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، غیر تعمیرات مسمار کرکے سرکاری زمین واگزار کرالی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے کری روڈ پر سرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید متعلقہ تھانہ پولیس اور ریزرو پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھی ۔
آپریشن کے دوران بڈوزرز کی مدد سے 7 کمرے،کچا کمرہ اور جانوروں کے تین باڑے جوکہ 5 کنال اراضی پر مشتمل تھے کو مسمار کردیا۔علاوہ ازیں .زیر تعمیر دکان بھی مین روڈ پر ختم کردی گئی۔
یادرہے سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا چکی ہے ۔