مادر ملت فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

 
0
348

کراچی / اسلام آباد جولائی 09(ٹی این ایس) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 51واں یوم وفات آج پیر 9جولائی کو منایا جا رہا ہے۔محترمہ فاطمہ جناحؒ نے اپنے بھائی قائد اعظمؒ کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کیلیے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے عملی سیاست میں حصہ لیا اور 1965ء میں ایوب خاں کے مقابلے میں صدارت کا الیکشن بھی لڑا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو دنیافانی سے کوچ کرگئیں، ان کے ایصال ثواب کیلیے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائیگی۔