منی لانڈرنگ کیس، شہباز، حمزہ کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی

 
0
208

اسلام آباد 19 نومبر 2021 (ٹی این ایس): احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ نیب کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید گرفتاریوں کا انکشاف کر دیا۔

رپوٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت شروع ہوئی تو حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وہ آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں، شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار ہوا ہے، اس کی حد تک تفتیش ہونی ہے۔ نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تو اس کیس میں چار سے پانچ مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 25 نومبر سے 6 دسمبر تک میں انگلینڈ جا رہا ہوں، اس کی بعد کی کوئی تاریخ دے دیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ آج کل ویسے انگلینڈ جانا خطرناک ہے، جس پر عدالت میں قہقہہ لگا۔