کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران5500رہائشی اور کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری دی ہے۔ سی ڈی اے کو

 
0
248

اسلام آباد 25 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے تعمیراتی پیکیج کے تحت کمرشل اور رہائشی منصوبوں کی تعمیر کی درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہوئیں۔سی ڈی اے نے
ان درخواستوں پر بروقت کاروائی کی۔جنوری 2020 کے بعد سے اب تک رہائشی اور تجارتی نوعیت کی 5500 عمارتوں کے نقشوں کی منظوری دی ہے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس چھوٹ سہولت سے زیادہ سے زیادہ بلڈرز کو فایدہ دینے کیلیے تجارتی منصوبوں کے لئے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس منگل 29 جون کو طلب کیا ہے۔ جس میں تجارتی عمارتوں کی منظوری کے لئے موصول ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لیاجائے گا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہاہےکہ مزید بلڈرز
اورڈویلپرز جو اس سکیم سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں 28 جون 2021 پیر تک اپنی درخواستیں بمعہ مکمل دستاویزات جمع کروائیں ۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ہدایت پر درخواستیں جمع کرنے کیلیے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دفتربفتہ اور اتوار کو بھی صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہے گا۔