نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کب ہو رہے ہیں؟ شیڈول جاری کر دیا گیا

 
0
336

اسلام آباد 26 جون 2021 (ٹی این ایس): نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں لیے جائیں گے اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات دوپہرکی شفٹ میں لیے جائیں گے اور امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے27 جولائی تک لیے جائیں گے۔