نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ایوان صدر پہنچ گئے

 
0
400

اسلام آباد اگست18(ٹی این ایس)ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہے اور مہمانوں کی ایوان صدر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہدانور،پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی بھی ایوان صدر پہنچ گئے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکرقاسم سوری، بھارت سے آئے مہمان نوجوت سنگھ سدھو سے مصافحہ کیا اور ان سے گفتگو بھی کی۔
مسلح افواج کے سربراہ نے غیر ملکی سفارتکاروں سے بھی مصافحہ کیا۔