ٹرک کے خفیہ خانوں سے پانچ من چرس برآمد

 
0
1172

اوباڑو جولائی 26(ٹی این ایس )سندھ پنجاب باڈر پر ایکسائز پولیس اوباڑو کی کارروائی پشاور سے کراچی جانے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے پانچ من چرس برآمد ڈرائیور اور کلینڈر گرفتار۔ تفصیل کے مطابق سندھ پنجاب باڈر کموں شہید کے مقام پر واقع ایکسائز چیک پوسٹ پر ایکسائز انسپکٹر جام امیر احمد ڈہر انسپکٹر طلعت عزیز کلوڑ اپنے عملے کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کے پشاور سے کراچی جانے والے ایک ڈمپر ٹرک نمبر E,A 4317 کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے پانچ من چرس برآمد کر ڈرائیور منیر احمد اور کلینڈر ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔