وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی ڈیزائن اینڈ ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں نئے آنے والی متعدد کمرشل عمارتوں اورپلاٹوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری دے دی گئی

 
0
153

اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی ڈیزائن اینڈ ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں نئے آنے والی متعدد کمرشل عمارتوں اورپلاٹوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری دے دی گئی ہے۔دوران اجلاس 8عمارتوں کے ڈیزائن منظوری کیلئے پیش کئے گئے جن میں سے 6کی منظوری ،ایک غیرحاضراور ایک کوموخرکر دیاگیاہے۔دوران اجلاس بلیو ایریا کے پلاٹ نمبر 3پر12 منزلہ عمارت کے ڈیزائن کی منظوری سمیت آئی نائن مرکز پلاٹ نمبر 19اے پر5منزلہ کمرشل عمارت،گلبرگ گرین،بزنس ایونیومیں پلاٹ نمبر 14پرکمرشل عمارت،مارگلہ ویو ہائوسنگ سوسائٹی میں انفینٹی مال میں بیسمنٹ پلس لوئر گرائونڈ پلس گرائونڈ پلس 7منزلہ عمارت اور موضع پھلگراں میں دی ریزیڈنشیا ہاوسنگ سوسائٹی میں گرائونڈ پلس 22اسٹوریز اور پہلے سے تعمیر شدہ منسٹر ہائوسنگ اسکیم کری روڈ پر لوئر گرائونڈ پلس گرائونڈ پلس3 کی منظوری دے دی گئی ہے۔جبکہ گلبرگ ریزیڈنشیا میں گرائونڈ پلس 5فلو،گلبرگ ریزیڈنشیا میں گرائونڈ پلس 5فلورپلس مومٹی،اور گلبرگ گرین میں بیسمنٹ پلس گرائونڈ پلس 2اسٹوری کے پلان کو اعتراضات کے ساتھ موخر کردیا گیاہے۔دوران اجلاس8 کمرشل پلاٹ منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔جن میں سے2 منظور، دو کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایک کو موخراور 2کے تکمیلی سرٹیفکیٹ طلب کئے گئے ہیں۔مذکورہ پلانز میں 360 ریزیڈینس اسلام آباد اور انفینٹی مال کی منظوری جبکہ گلبرگ گرین کے پلاٹ نمر3،4 اور گلبرگ ریزیڈنشیا کے پلاٹ نمبر 5،6کی منظوری نہیں دی گئی۔وزیر اعظم ہائوسنگ اسکیم میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کے تکمیلی سرٹیفکیٹ طلب جبکہ گلبرگ گرین میں پلاٹ نمبر 3اے کو موخر کردیا گیا ہے ۔یادرہے کہ سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا مہینے کے آخر میں بلڈرز اور ڈویلپرز کے تعمیراتی پیکیج سے استفادہ کیلیے اجلاس منعقد کیا گیا۔۔