کراچی: کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن ۔

 
0
305

کراچی: جولائی27(ٹی این ایس) کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران51  مشتبہ افراد  کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  اتحاد ٹاؤن اور ناظم آباد کے علاقے  میں سرچ آپریشن کے دوران اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے والے افراد کو پولیس نےحراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔

پولیس مقابلے کے دوران ایک مشتبہ فرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ 2 مشتبہ افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔

دریں اثنا دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں شدت آگئی ۔

لاہور میں کیے گئے آپریشن کے دوران 21 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے ۔گرفتار ملزمان میں اغواء کاروںکا گروہ بھی شامل ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے آپریشن کو مزید بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔