سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں 14منصوبوں کے ڈیزائن کی منظوری

 
0
404

اسلام آباد 16 جولائی 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے 14منصوبوں کی منظوری
دیدی ہے جبکہ ایک پروجیکٹ غیر حاضری کی وجہ سے منظور نہ ہو سکا۔جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں گلبرگ ریزیڈینشیا کے پلاٹ نمبر 88اور44، بزنس سکوائر گلبرگ گرین کے پلاٹ نمبر 143،151اور69، بحریہ لائف سٹائل کے پلاٹ نمبر9 ، سوک سنٹر گلبرگ گرین کے پلاٹ نمبر 76,31,32,59اور پلاٹ نمبر13,14 ، بزنس پارک گلبرگ گرین کے پلاٹ نمبر 13،ڈی بارہ(مرکز) کے پلاٹ نمبر 11،پاکستان فائونڈیشن فائٹنگ بلائنڈنس،پاکستان کونسل آف اپروپریٹ ٹیکنالوجی کے پلاٹ نمبر 55اور بلیو ایریا ، اسلام آباد کے پلاٹ نمبر 6شامل ہیں۔