احساس ریڑھی بان پروگرام کے لیے پہلے بینک قرضے کا اجرا

 
0
164

اسلام آباد 19 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت جاری احساس ریڑھی بان پروگرام میں پہلی دفعہ ریڑھی بانوں کے لیے بینک قرضے کا اجرا کیا گیا ـ  یو مائیکرو فنانس بینک وہ پہلا ادارہ بنا جس نے احساس ریڑھی بانوں کوبینک قرضے کے ذریعے جدید ریڑھیاں فراہم کی ـ جی۱۰ مرکز میں ریڑھیوں کی فراہمی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ  شفق ھاشمی نےبات کرتے ہوئےکہا کہ اسلام آباد کی بلدیہ اور دیگر ترقیاتی ادارے مائیکروفنانس بینکوں کی ان کاوشوں کو سراہتے ہیں جس کے تحت وہ شہر کے نظرانداذ ریڑھی بانوں کو بآسانی قرضے کا اجرا ممکن بنا رہے ہیں ـ جی۔١٠ کے رھڑی بان بہن بھاءیوں کو  جی  ١١ کی طرز  پر رھڑیاں دینے کا  با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ھے ۔ انہوں نے بینکوں کو یقین دہانی کراءی کہ حکومت اس ریڑھی بان قرضے پروگرام میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ـ

سید عمر, ہیڈ کارپوریٹ, یو مائیکرو فنانس بینک, نے کہا کہ  ان کا ادارہ سرکار کے شانہ بشانہ ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرے گا ـ ضیاءبانڈے, فوکل پرسن, احساس ریڑھی بان پروگرام, نے حاضرین کو پروگرام کے مختلف پہلووں سے آگاہ کیا ـ انہوں نے بتایا کہ شہر کے دو مرکز مارکیٹوں میں دو سو سے اوپر ریڑھی بانوں کو مختص وینڈنگ ایریا میں جدید ریڑھیوں کی فراہمی کے بعد پروگرام کا دائرہ اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جلد بڑھا دیا جائے گا ـ