راولپنڈی رنگ روڑ میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، رنگ روڑ سکینڈل کے دو ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا

 
0
220

اسلام آباد 19 جولائی 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی رنگ روڑ میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، رنگ روڑ سکینڈل کے دو ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ سابق کمشنر اور پنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود کو پیش کیا گیا، شریک ملزم سابق اسسٹنٹ کمشنر پروجیکٹ لینڈ ریکیوزیشن کولیکٹر وسیم علی تابش کو بھی پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ ملزمان کیخلاف 13جولائی 2021 کو اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا، تفتیشی افسر ملزمان نے راوالپنڈی رنگ روڑ تھری پروجیکٹ میں خلاف ضابط توسیع کی، تفتیشی افسر ضلع کچہری میں پنڈی رنگ روڈ کیس کی سماعت شروع، ملزمان پر مختلف سوساٸٹیوں کے لیے انٹر چینج بنانے کا الزام ہے ، پراسیکیوٹر ملزمان پر ملثی ملین روہے کی کرپشن کا الزام ہے۔