الیکشن کے خلاف پورے آزاد کشمیر اور بیرون ملک بھی موومنٹ چلاؤں گا: راجہ فاروق حیدر

 
0
169

اسلام آباد 27 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی حکومت، ریاست اور آئینی اداروں کا مذاق اڑایا ہے۔

انہون ںے کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن کیا بتاؤں کہ اپنے کپڑے اترتے ہیں اور کل بھارتی میڈیا الٹا دکھا رہا ہو گا۔
انہوں ںے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال بھی موجود تھے۔

راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ میں اس الیکشن کے خلاف پورے آزاد کشمیر اور بیرون ملک بھی موومنٹ چلاؤں گا۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ کی گئی اور پیسوں کے ذریعے لوگوں کے ووٹ خریدے گئے۔

انہوں ںے کہا کہ یہ ووٹ عمران خان کا نہیں بلکہ پیسے کا فراڈ ووٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

راجہ فاروق حیدر ںے کہا کہ کشمیر میں صاف شفاف نہیں بلکہ فراڈ الیکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو زبان علی امین گنڈا پور نے استعمال کی وہ ہماری روایت نہیں ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں اکھٹے ہوں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے ہمارے حقوق پرڈاکہ مارا گیا ہے۔