ڈائریکٹر جنرل آئ سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے 11/E میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا

 
0
148

اسلام آباد 28 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر جنرل آئ سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے 11/E میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا۔ڈی جی آی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے دنوں میں متوقع بارشوں کی پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس رہیں گے۔ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں ای /11 کی کمینونٹی سول سوسائٹی انتظامیہ کی مدد کیلے موجود رہیں گی.
ڈی جی آی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کا مذید کہنا تھا. اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پا لیا ۔
ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں تمام ادارے شامل ہیں جو کہ فوری ریسپانس کریں گے۔
ڈی جی آئ سی ٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہماری ٹیمز فوری ریسکیو کریں گی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اب تک ایمرجنسی کی تمام کالز پر ریسکیو آپریشن کر چکا ہے اور
اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز ٹیمز ہر دم تیار ہیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو کیا جاے گا۔