نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے نیب چیئرمین لگایا، شہباز گل

 
0
98

اسلام آباد 05 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے نیب چیئرمین لگایا۔اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا،چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی نے نہیں لگا یا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سیف الرحمان کے احتساب کمیشن سےسیاسی مخالفین کو زودکوب کیا،انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے،
نااہل ضمانت پر ہوں تو جعلی انقلابی بن جاتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری ادارے اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں،ماضی میں نیب نے 18 سال میں 16 ارب ‏روپے کی ریکوری کی۔
2سال میں 162 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائےگئے۔