نالے چور نال سینہ زور پنڈ سنگڑیال غوثیہ چوک سرائے خربوزہ کا رہایئشی عابد شاہ جو کے محکمہ واپڈا کا روح رواں ہے اور کرپشن کروانے کا بے تاج بادشاہ ہے

 
0
253

اسلام آباد 10 اگست 2021 (ٹی این ایس): نالے چور نال سینہ زور پنڈ سنگڑیال غوثیہ چوک سرائے خربوزہ کا رہایئشی عابد شاہ جو کے محکمہ واپڈا کا روح رواں ہے اور کرپشن کروانے کا بے تاج بادشاہ ہے محکمہ واپڈا اتنی بات اپنے اعلی آفیسران کی نہی مانتے جتنی عابد شاہ کی مانتے ہیں اور F/11 کے ایس ڈی او اقبال شاہ بھی عابد شاہ کی ایسے بات مانتے ہیں جیسے اوپر سے ان کا اعلی آفیسر حکم دے رہا ہو عابد شاہ گزشتہ کل کی خبر پر سیخ پا ہو گیا اور سائیل احمد بلال کو دھمکیاں دینے لگا کے آپ نے میرے دوست میٹر ریڈر زبیر کے خلاف خبر کیوں لگوائی احمد بلال آپ اپنے 49000 روپے واپس لیں اور آپ جدھر سے مرضی میٹر لگوائیں یاد رہے کے عا بد شاہ نے احمد بلال سے دو کنکشن لگوانے کے عوض 49000 روپے ٹھیکہ کیا تھا جبکہ گورنمنٹ پاکستان کے مطابق سو یا دو سو کا فارم حصول کنکشن ہے اور ایک میٹر کی ڈیمانڈ نوٹس فیس چھ یا سات ہزار روپے ہے اور ایک میٹر کے ساتھ چالیس میٹر تار بھی ساتھ ہوتی ہے مگر زبیر واپڈا اہلکار عابد شاہ سے ملکر غریب اور شریف آدمیوں کے ساتھ میٹر لگوانے کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹور گئے ہیں علاقے کی عوام الناس نے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے اور ان سے تحفظ کی اپیل کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کے آئی جی اسلام آباد ااضی جمیل الرحمان صاحب اور ایس پی صدر امجد فاروق بٹر صاحب اور ڈی ایس پی صدر جناب سید سجاد حیدر علی بخاری صاحب سے مطالبہ کیا ہے کے عوام سے نوسر بازی کرنے والے عابد شاہ اور زبیر واپڈا اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے علاقہ عوام کو انصاف مہیا کیا جائے کے یہ لوگ حقدار کا حق مار کر جو ان کو زیادہ پیسے دیتے ہیں ان کا میٹر لگا دیتے ہیں اور جو غریب رشوت نہی دیتا اس کا میٹر سالوں نہیں لگتا