وفاقی دارالحکو مت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے اسلام آبا د پو لیس کا فلیگ مارچ

 
0
165

اسلام آباد 10 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکو مت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا
ء کو بر قرار رکھنے کے لیے اسلام آبا د پو لیس کا فلیگ مارچ۔ اس فلیگ ما ر چ میں اسلام آ باد پولیس،پاک رینجرز،اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، ریسکیو15-، کمانڈوز، اے پی سی، سیکورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں، تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الر حمان کی ہدایت پروفا قی پولیس نے محر م الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کا ظمی اور ایس پی رورل نوشیرواں علی کی قیا دت میں فلیگ مار چ ہوا۔ اسلام آ با د پولیس کے رورل اور انڈسٹریل ایریا زونز کے سب ڈویثر نل پولیس افسران تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علاوہ، کمانڈوز،ریسکیو 15-، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں نے شرکت کی۔ یہ فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر رورل اور انڈسٹریل ایریا زونز کے علاقوں سے گزرتا ہوا واپس سپو ر ٹس کمپلیکس ا ختتا م پذیر ہو ا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اسلام آباد پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے ایر یاز میں افغان بستیو ں، کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں کومنگ وسرچنگ کو جا ر ی رکھیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا نا، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصد میں کا میا ب نہ ہو سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو ارڈینیشن رکھیں۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ سیکو ر ٹی کے سخت اقداما ت کیے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ تما م پولیس افسران اپنے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں۔