صدر نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی

 
0
102

اسلام آباد 15 اگست 2021 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی ہے اور ملک بھر میں احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا ہے۔