پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ نائن الیون کے واقعے کے بعد کینیڈا کے دالحکومت آٹوا میں معرض وجود میں آئی ، سیّد احمد علی

 
0
112

اسلام آباد 15 اگست 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ نائن الیون کے واقعے کے بعد کینیڈا کے دالحکومت آٹوا میں معرض وجود میں آئی ، سیّد احمد علی
ہماری تنظیم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر ممکم طریقے سے مدد کی ، پاکستان میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیئے مہم پوری دنیا میںچلائی ، چیئرمین پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ
روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کہ حوالے سے دیار غیر میں اپنے بھائی بہنوں میں آگاہی کی مہم چلا کر روشن ڈڈیجیٹل اکاو¿نٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیا ، پریس کانفرنس سے چیئرمین کا اظہار خیال
پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں آٹا فی کلو 20 روپے فروخت ہونا شروع ہو

اسلام آباد( عبدالہادی قریشی ) پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ کہ چیئرمین سیّد احمد علی اور دیگر تمام سینیئر عہداران نے نیشنل پریس کلب سیکٹر F-6اسلام آباد میں 13 اگست 2021 کو پریس کانفرنس کی
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیّد احمد علی چیئرمین پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ نے کہا کہ پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ نائن الیون کے واقعے کے بعد کینیڈا کے دالحکومت آٹوا میں معرض وجود میں آئی ہماری تنظیم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر ممکم طریقے سے مدد کی ، پاکستان میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیئے مہم پوری دنیا میںچلائی پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں آٹا فی کلو 20 روپے فروخت ہونا شروع ہو اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں تنظیم کہ پاکستان میں صدر محسن خان عباسی ، یوتھ ونگ کہ صدر وجاہت سمی ، وومن ونگ کی صدر ثنایہ سبیل تنظیم کہ سینیئر نائب صد رنوابزادہ محسن علی خان تنظیم کی کور کمیٹی کہ صدر ڈاکٹر عطاءمحمد تنظیم کہ ایشاءکہ صدر اور سابق سکوائش چیمپیئن قمر الزمان سمیت دیگر عہداران ن کہ ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا سیّد احمد علی نے مزید کہا کہ آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے تنظیم کہ پلیٹ فارم سے ہمیشہ دریار غیر میں موجود پاکستانیوں نے پاکستان کہ کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی جب کہ آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ نے دنیا کہ تمام ممالک میں موجود اپنے کارکنوں کہ ذریعے وہاں موجود پاکستانیوں کہ مسائل حل کیئے چیئرمین آئی ایم پاکستان ولڈ وائیڈ موومنٹ سیّد احمد علی نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جب ملک میں پانی کی قلت کے بارے میں بات کی تو اپنی تنظیم نے فوری طور پر ان کی بات کوسنجیدہ لیکرکینیڈا امریکہ میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات منعقد کی خاص طور پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو کینیڈابلایا کینیڈاکہ تمام بڑے شہروں جن میں ٹوررنٹو ، کیلگری ، مونٹریال سمیت سات بڑے شہروں میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات منعقد کیں جس میں مقیم پاکستانیوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا