پراپرٹی ویلوایشن کے نظرثانی شدہ نرخوں سے شعبہ کی دیرپا صحتمندانہ نمو کے ساتھ ساتھ محصولات وصولی میں بھی اضافہ ہو گا، ایف بی آر

 
0
319

اسلام آباد ،جنوری 16 (ٹی این ایس):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ملک کے بعض بڑے شہری مراکز کے منتخب علاقوں میں پراپرٹی ویلوایشن کے نظرثانی شدہ نرخوں سے اس شعبہ کی دیرپا صحتمندانہ نمو کے ساتھ ساتھ محصولات وصولی میں بھی اضافہ ہو گا۔

منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں چھ بڑے شہروں میں چند مقامات پر پراپرٹی ویلوایشن کی نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے ٗان میں پشاور کے 335 رہائشی مقامات میں سے صرف ایک (حیات آباد)، فیصل آباد کے 395 مقامات میں سے صرف ایڈن آرچرڈ، لاہور کی چھ آبادیوں، اسلام آباد کے تین سیکٹرز، کراچی کی تین آبادیوں اور راولپنڈی کی صرف دو آبادیوں میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پراپرٹی کی ویلوایشن پر نظرثانی ریئل سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی آراء کے بعد کی گئی ہے جس کا مقصد اس حوالے سے درپیش خامیوں کو دور کرنا تھا۔ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے اقدامات کر ے گا۔