افغان حکومت عمران خان کی بات پردھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے، فواد چوہدری

 
0
157

اسلام آباد 16 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگرافغان حکومت عمران خان کی بات پردھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے اہم مسلہ مہاجرین کا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کتنے مہاجرین آئیں گے اس پر کام کررہے ہیں۔ ہماری معیشت اتنی مضبوط نہیں ہے کہ ہم مہاجرین کو سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پہلے بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ تھا اب اس پر کافی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات کے ہم ذمہ دار ہیں۔

ہم افغانستان میں مستحکم اور پر امن صورتحال کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں موجود دونوں گروپوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔افغانستان کی تمام لیڈر شپ سے ہمارے قریبی رابطے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اورافغان دھڑوں سے بھی بات چیت کررہےہیں۔ دنیا کوچاہیے کہ ایسے حالات میں پاکستان کا ساتھ دے۔