تین روز ہ فائر انوسٹی گیشن کورس ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں اختتام پذیر

 
0
470

لاہورجولائی 27(ٹی این ایس ) پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کے مختلف اضلاع کے لیڈ فائر ریسکیورز کیلئے آتشزدگی کے حادثات کی انوسٹی گیشن پر مشتمل تین روزہ فائر انوسٹی گیشن کورس کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منیجرٹریننگ سنٹر، ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز کے آغاز کا مقصد منیجرز کی صلاحیتوں میں نکھا ر لانا اور اُن کا جائزہ لینا ہے تاکہ تمام اضلاع میں سروس کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی آفیسرز پر زور دیا کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں اور اپنے سٹاف کیلئے رول ماڈل بنیں ، کیونکہ جسمانی طور پر غیر موزوں اور موٹے افسران ایمرجنسی سروس کیلئے کسی بھی طرح سے قابلِ قبول نہیں ہیں۔ کورس کے انعقاد کابنیادی مقصد پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجودفائر ریسکیورز کو فائر انوسٹی گیشن سین، فائر انوسٹی گیشن کی ذمہ داریاں و فرائض، سین کو محفوظ بنانا، اعداد و شمار جمع کرنا، کرائم سین منیجمنٹ، آتشزدگی کی وجوہات، ٹیم ورک ، مہارتوں کا جائزہ اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں کے متعلق سکھایا گیا۔ کورس کے مانیٹر ڈاکٹر فرحان خالد، کورس کوارڈی نیٹرز محمد احسن، ابرار حسن، ماسٹر ٹرینر مس رقیہ بانو جاوید، کورس کے جائزہ کار ندیم خٹک اور منیجر عنصر علی نے اس کورس کو کامیابی سے منعقد کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر منیجر ٹریننگ سنٹر/ڈی ڈی ایچ آر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ہیڈ آف لاء اینڈ ایڈمن ونگ علی حسن ،ایڈجوٹینٹ اکیڈمی ڈاکٹر علی امام سید اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ماسٹر ٹرینر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فائر ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں میں نکھار لانے کیلئے ایسے کورسز وقت کی اہم ضرورت ہیں جبکہ نیشنل فائر سیفٹی کوڈز پر عملدر آمد سے زندگی کا بچایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کورس کے شرکاء سے فائر سیفٹی انوسٹی گیشن کورس اور اس کے مختلف درجات کے لیے سیکھی گئی مہارتوں کے بارے میں سوالات کئے اورآتشزدگی کے حادثات سے نپٹنے کے لیے اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر منیجرز ٹریننگ نٹر پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسطرح کے کورسز آئندہ بھی جاری رکھیں کیونکہ یہ سروس کے معیار کو برقرار رکھنے اورپبلک سیفٹی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کورس کے شرکاء نے فائر سیفٹی کے حوالے سے بہترین مہارتیں سیکھی ہیں اوراب وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی طرح کی آگ لگنے کے واقعہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنا موئثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ افرادجو اپنے کام کے ساتھ ایمانداری نہیں برت رہے وہ کبھی ذمہ دار شہری بھی نہیں بن سکتے ، تقریب کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو ریسکیورز ماہانہ بنیاد پر اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے انہیں نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔ بعد ازاں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے تقریب کے شرکاء اور آرگنائز رز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔